توشہ خانہ اپیلیں

توشہ خانہ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ہیں جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 23 اگست سے کرے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال نے توشہ خانہ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پینٹاگان کا دہشت گردحملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس