نگران حکومتوں کے اختیارات میں اضافہ

نگران حکومتوں کے اختیارات میں اضافہ، ہدایت نامہ جاری

ویب ڈیسک: نگران حکومت کے اختیارات مِیں اضافہ، نگران حکومتیں نجکاری کمیشنز آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں، منصوبوں پر فیصلے کر سکیں گی، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کے اختیارات میں اضافہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومت الیکشنز پر کسی طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کریگی۔
نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی آگاہی سے دو طرفہ یا کثیر الفریقی معاہدہ یا فیصلے کے تحت اقدامات کر سکیں گی۔ ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کر سکیں گی اور انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ، بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اقدامات کی اجازت ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق نگران حکومتیں نجکاری کمیشنز آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں، منصوبوں پر فیصلے کر سکیں گی، واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے نگران حکومتوں کے اختیارات میں اضافہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار، تفتیش شروع