تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرنے سمیت بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کی ملکیت میں دینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف ختم کرنے، بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ جبکہ کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں دے جائے گی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، گوجرنوالا، فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت پنجاب اور وفاق کو مشترکہ طور پر سپرد کی جائیگی۔
پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی صوبہ خیبرپختونخوا کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے، بجلی چوری اور عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔

مزید پڑھیں:  طالبان یقینی بنائیں کہ افغانستان سے دہشت گرد حملے نہ ہوں،امریکہ