چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی

چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ مقدمات میں پیشی پر سیکورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ مقدمات میں پیشی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو سیکوڑٹی ہائی الرٹ اور اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے اٹک جیل حکام سے رابطہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس خود جا کر بانی تحریک انصاف کو اٹک جیل سے لائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئِی کو دو سی ٹی ڈی تھانہ سنگجانی، رمنا اور گولڑہ میں درج مقدمات میں پیش کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو سیکورٹی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ہیڈ کوارٹر اور سیکورٹی ڈویژن سے اضافی نفری طلب کر لی، حفاظتی اقدامات کے طور پر عدالت کے چاروں اطراف میں خاردار تاریں لگائی جائیں گی اور سماعت کے دوران غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارش کی نوید سنا دی