عمرہ ویزہ مدت 90 دن

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، ویزہ مدت 90 دن کر دی گئی

ویب ڈیسک: پاکستان کی نگران کابینہ کے وزیر مذہبی امور انیق احمد اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں سب سے اہم عمرہ ویزہ کے بارے میں بات چیت ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ عمرہ ویزہ مدت 90 دن کر دی گئی ہے، اس موقع پر نگران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین میں پاکستان کی تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے،روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستانی عازمین حج کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ویزے کا دورانیہ 90 دن کر دی گئی، ویزے پر عمرہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا جا سکے گا۔ مکہ اور مدینہ میں 100 کے قریب مزید نئے مقامات کو کھولا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان حملے کی مذمت