گورنر خیبرپختونخوا ریسکیو

بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: بٹگرام کے واقعے پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور کمشنر ہزارہ ڈویژن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بٹگرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے طلبہ کی خیریت دریافت کی اور فوری طور پر انہیں ریسکیو کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چئیر لفٹ میں پھنسے افراد کو بخیریت ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل ہنگامی طور پر استعمال کئے جائیں، گورنر سے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور چئیر لفٹ میں پھنسے طلبہ کی خیریت اور ریسکیو اقدامات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ حاجی غلام علی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے و ضلعی انتظامی مشترکہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھی بٹگرام روانہ ہو چکا ہے، اس حوالے سے بٹگرام کے عوام کی جانب سے بھی گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا گیا، حاجی غلام علی نے اہالیان علاقہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ چئیر لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ نے غزہ کو مقتل گاہ قرار دیا ،اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش