نگران وزیراعظم چیئر لفٹس

نگران وزیراعظم کی خستہ حال چیئر لفٹس فوری بند کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں پیش آئے واقعے کے بعد خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی تمام چیئر لفٹس فوری بند کرنے سمیت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ سمیت تمام متعلقہ ریسکیو اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس فوری بند کرنے سمیت ان پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ جانے سے اس میں سوار سکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کل سنایا جائے گا