صدر عدالتی انکوائری

صدر اور سیکرٹری کے بیانات پر عدالتی انکوائری کرائی جائے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف سازش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کے خلاف سازش میں صدر مملکت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس سارے معاملے کی عدالتی انکوائری کرائی جائے۔ بیرسٹر سیف صدر کے منصب پر براجمان ہونے کیلئے شوقیہ اداکار میدان میں کود پڑے ہیں، ہر نسل کے سیاسی مداری صدر پر اعتراض کر رہے ہیں، صدر اور سیکرٹری وقار احمد کے بیانات پر عدالتی انکوائری ہونی چاہئے۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والوں کو اپنا ذہنی علاج کرانا چاہئے، جمہوریت کے جعلی دعویدار آئین کے قتل میں حصہ دار بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے یا وفاقی حکومت کے زیرانتظام اداروں سے غیر جانبدار انکوائری کی توقعات نہیں رکھنی چاہئے۔ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اس لئے صدر اور سیکرٹری کے بیانات پر عدالتی انکوائری کرائی جائے، اسے سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر