چیئر لفٹ میں پھنسے افراد

چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو کھانے پینے کی اشیاء و ادویات فراہم

ویب ڈیسک: بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو پانی، ادویات اور کھانے کی اشیاء پہنچا دی گئیں، صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کا واقعہ صبح پیش آیا جس کے نتیجے میں سکول کے 6 بچوں سمیت مجموعی طور پر 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے ہیں جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو پاک فوج کے ریسکیو اہلکار نے کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور پانی پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی جانب سے جسٹس عامر فاروق کیخلاف ریفرنس دائر