دیت کی رقم

دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر

ویب ڈیسک: نگران وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر 24-2023 کے لیے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کر دی۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کابینہ کو اپنے جڑانوالہ دورے سے آگاہ کیا۔ دوران اجلاس نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں انتہا پسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کے اولین فرائض میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کی سزا یقینی بنائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کرانے کی ہدایت کی جس میں عالمی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علماء کو مدعو کرنے کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نگران کابینہ نے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر وزارت خزانہ کی سفارش پر مقرر کی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،2بچے جاں بحق