ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے نامور اداکار سنی دیول کے گھر کی نیلامی کی تاریخ سامنے آ گئی، ذرائع کے مطابق سنی دیول کا سنی ولا ستمبر میں نیلام ہوگا، سنی دیول پر بنک کی جانب سے بھاری رقم واجب الادا ہے جس کی ریکوری کیلئے ان کی جوہو میں ولا سمیت دیگر جائِیداد کی فروخت کا کہا جا رہا ہے، اس لئے سنی کو اپنا گھر نیلام کرنا پڑا لیکن دوسری طرف ان کی بالی ووڈ فلم غدر 2 سے کمائی جاری ہے، فلم نے باکس آفس پر ابتدائی 9 دنوں میں 336 کروڑ کما لئے ہیں۔ اس کے باوجود کہا جا رہا ہے کہ سنی دیول مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اس لئے شائقین سنی دیول کے گھر کی نیلامی سمجھ سے بالاتر سمجھ رہے ہیں۔
بینک کی طرف سے شائع کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اجے سنگھ دیول عرف سنی دیول قرض لینے والے اور ضامن ہیں، اداکار کی ملکیت اور ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع سنی ولا، کی واجبات کی عدم ادائیگی پر ای نیلامی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments