ایل او سی فائرنگ

ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورج کی جانب سے کی جانیوالی بلا اشتعال فائرنگ کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور ڈاکٹر سوریش کمار کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اور بھارتی افواج کی فائرنگ سے کوٹلی ضلع کے اولی گاؤں کے 60 سالہ شہری غیاث کی ہلاکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور مراسلہ بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ 21 اگست کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی افواج کو انتہائی احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے، بھارتی فریق پر زور دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور سیز فائر مفاہمت کا احترام کرے۔

مزید پڑھیں:  جو بائیڈن کاملک کی سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ