مجھ پر پارٹی کا دبائو

"آپ بے قصور ہیں لیکن مجھ پر پارٹی کا بہت زیادہ دبائو ہے”

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق ٹویٹ سے قبل سیکریٹری وقار احمد سے کی گئی مبینہ گفتگو سامنے آگئی۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری سے گفتگو میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ بل کی منظوری میں آپ کا کوئی قصور نہیں لیکن مجھ پر پارٹی کا بہت زیادہ دبائو ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی فائلیں واپس ہی نہیں آئیں جبکہ ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر بل کی منظوری سے متعلق تحفظات پر مبنی ٹویٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤ کیس، عمر ایوب اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع