لکی مروت فائرنگ واقعات

لکی مروت میں فائرنگ واقعات، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لکی مروت میں مختلف مقامات پر فائرنگ واقعات 4 زندگیوں کے چراغ گل کر گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مختلف مقامات پر فائرنگ واقعات رونما ہوئے جن میں 4 افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق لنڈیواہ میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں راہ گیر سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لنڈیواہ میلہ میں علی الصبح دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے بعد فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق نورشلی خان گروپ سے ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس فائرنگ سے ایک راہ گیر جان بحق جبکہ دو راہ گیر زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ لکی مروت کے علاقہ میں ہونیوالی فائرنگ کا یہ واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے۔
اسی روز لکی مروت میں دوسرا واقعہ ناور خیل میں پیش آیا، جس میں ہونیوالی فائرنگ سے اکرام اللہ نامی نوجوان اور ایک راہ گیر بچہ زخمی ہو گیا ہے، ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ان زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔
تیسرا واقعہ لکی مروت کے علاقہ وانڈہ حاجی گل میں جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا، اس واقعہ میں بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں گل سعید نامی شخص زخمی ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ لکی مروت میں ہونے والے ان فائرنگ واقعات سے 4 قیمتی جانیں ضائع ہوئِیں جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا لہولہان،وزیردفاع زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں : بیرسٹر سیف