غلام علی بٹگرام ریسکیو آپریشن

بٹگرام ریسکیو آپریشن پر تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، غلام علی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کی جانی والی کوششوں میں شریک تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ پاک آرمی سمیت تمام ریسکیو اداروں کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ریسکیو اداروں نے انتہائی محتاط انداز و مہارت سے لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا۔ حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ بٹگرام ریسکیو آپریشن میں مقامی آبادی کے تعاون کا بھی مشکور ہوں، چئیر لفٹ کا واقعہ افسوسناک تھا لیکن اللہ کی مدد سے پاک فوج و دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنایا، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بٹگرام ریسکیو آپریشن انتہائی کامیاب رہا اس کے ذریعے لفٹ میں پھنسے افراد و ان کے خاندان کو بحفاظت نکالے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، صوبائی حکومت، ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ و مقامی آبادی کی مشترکہ اور بروقت کارروائی سے 8 قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا گیا اس پر انہیں سراہا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد