چیئر لفٹ مالک گرفتار

بٹگرام چیئر لفٹ کا مالک گرفتار، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: پولیس کی جانب سے بٹگرام میں گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک حادثے کے بعد چیئر لفٹ کا مالک گل زرین گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقامی تھانہ بھننہ پولیس نے بٹگرام چیئر لفٹ کا مالک حادثے کے ایک روز بعد ہی گرفتار کر لیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے چیئر لفٹ کنٹرول روم کو بھی تالے لگا دیے ہیں۔ نجی چیئر لفٹ مالک کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کی طرف سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بٹگرام کی تحصیل آلائی میں پاشتو جھنگڑی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی جس میں سکول کے 8 بچے اور 2 اساتذہ موجود تھے۔ صبح 7 بجے کے وقت چیئر لفٹ کے ذریعے بچے سکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئر لفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی تھی۔
پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی جس کے باعث آپریشن کی کامیابی ممکن ہو سکا اور تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان