چیئر لفٹ سیل

بٹگرام واقعہ کے بعد بالاکوٹ کی 9 چیئر لفٹ کو سیل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور بالاکوٹ کی 9 چیئر لفٹ کو سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مانسہرہ بولی، بانپھوڑ، گھنول ہنگرائی، پروربیلہ، سچہ کیوائی، ڈونگی سیری ناران، گلڈھیری اور بھونجہ میں چیئر لفٹس کو سیل کر دیا۔ چیئر لفٹ کو سیل کر دینے سے مقامی افراد اور سکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی شخص خورشید کے مطابق ان چیئر لفٹس کی بندش سے مختلف علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ متبادل راستہ یا تو بالکل ہے نہیں یا اگر ہے بھی تو بہت مشکل اور دور سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔ ادھر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کے مطابق انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر نو چیئر لفٹ کو سیل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم