کے ٹی ایچ ٹیکنیشن

کے ٹی ایچ کی ٹیکنیشن حلیمہ بی بی کا انتقال معمہ بن گیا

ویب ڈیسک: کے ٹی ایچ کی اینڈوسکوپی کی ٹیکنیشن حلیمہ بی بی کی پراسرار موت، تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے اینڈوسکوپی کی ٹیکنیشن حلیمہ بی بی ہسپتال کے واش روم میں مردہ پائی گئیں۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق بی بی حلیمہ کے جسم پر انجیکشن اور ہاتھوں پر بلیٹ سے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، مکمل تحقیقات کے لیے ان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے خیبر میڈکل کالج کے فارنزک بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پبی، ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی حلیمہ کے جسم کے مختلف حصوں پر انجیکشن کے نشانات تھے۔ واقع کی مزید تفصیلات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کا مزید تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاہم بظاہر یہ خودکشی یا قتل نہیں لگتا۔ جلد ہی کیمیکل تجزیہ رپورٹ موت کی اصل وجہ سامنے لے آئے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نرس نے خودکشی کی ہے یا نشیلی انجکشن کے باعث موت ہوئی ہے اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے، نعش کیساتھ باتھ روم سے ایک سرنج بھی ملی ہے جبکہ نرس کے جسم پر انجکشن لگانے کے واضح نشانات بھی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سربند، بارات کی پہلی رات دلہن کی پراسرار موت، دلہا بے ہوش