پشاور میں تاجر احتجاج

پشاور میں مہنگائی کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: حالیہ مہنگائی کی شدید لہر کیخلاف پشاور کی تاجر برادری سراپا احتجاج ہے، عام لوگ تو پریشان تھے ہی اب تاجروں نے بھی دہائیاں دینا شروع کر دیں، ذرائع کے مطابق مہنگائی کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے قصہ خوانی بازار سے گھنٹہ گھر تک واک کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹرول، تیل سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے جس نے ملک بھر کے عوام کو بے حال کر کے رکھ دیا ہے، مہنگائی کے طوفان کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے ہی اس طوفان سے نمٹنے کیلئے اب عوام کو بھی نکلنا ہوگا، مظاہرین کے مطابق مہنگائی کم نہ ہوئی تو روزانہ احتجاج کریں گے۔ اس مہنگائی کی لہر سے اب نہ صرف عوام پریشان ہیں بلکہ اس نے بڑے کاروبار کرنے والوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ