منشیات پنجاب سمگل

منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: منشیات سمگلروں کیخلاف محکمہ ایکسائز کا کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں تھانہ ایکسائز مردان کی جانب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایکسائز ذرائع نے بتایا کہ مرہٹی روڈ بطرف ولی انٹرچینج مردان پر بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ذرائع کے مطابق موٹر کار نمبر ایل ای ایس 6121 میں 72000 گرام یعنی 72 کلو گرام چرس سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے۔ یاد رہے کہ منشیات پنجاب سمگل کی جا رہی تھی۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق ملزم شرافت کاظمی ولد صابر حسین شاہ ساکن مظفر آباد کشمیر موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ کی مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی سٹیفا نہر میں ڈوب گئے