چارسدہ قبرستان غیر قانونی قبضہ

چارسدہ میں قبرستان کے غیر قانونی قبضہ کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے قبرستان پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف عوام نے بھرپور اختجاج کیا، ذرائع کے مطابق چارسدہ تنگی روڈ پر واقعہ قبرستان پر دکانیں تعمیر کرنے پر اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کرتے ہوئے مقامی رہائشی نے کہا کہ قبرستان پر ہم ہرگز تعمیراتی کام برداشت نہیں کریں گے، مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے تنگی روڈ ٹریفک کے لیے بند کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق قبرستان پر غیر قانونی قبضہ کرنے میں ایک محکمے کے ملازم کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔ مقامی رہائشی نے کہا کہ یہ قبرستان چترال گاؤں، پاہڑہ کورونہ اور گڑھی حمید گل کورونہ کی مشترکہ ملکیت ہے۔ تحصیل ناظم مفتی عبدالروف شاکر نے اس موقع پر دورہ کیا اور کہا کہ قبرستا ن پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تحصیل ناظم نے مزید کہا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر کیبن نہیں ہٹائے گئے تو متعلقہ حکام اس کے ذمہ دار ہونگے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کا اقدام ہمیشہ ناکام رہا ،رضا ربانی