سکولوں کی لسٹیں طلب

غیر تسلی بخش کارکردگی والے سکولوں کی لسٹیں طلب

ویب ڈیسک: میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی والے سکولوں کی لسٹیں طلب کرنے کیلئے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈ سربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں 50 فیصد سے کم نتائج دینے والے تعلیمی اداروں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں اور اس حوالے سے مراسلہ میں تفصیلات ایک ہفتہ میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلہ کے متن میں تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو بروقت تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کی لسٹیں طلب کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دارمنگی شاہ عالم میں قبرستان کے لئے اراضی کی نشاندہی