شاہ عالم پل

لکی مروت، داماد کی فائرنگ سے سسر اور سالہ جاں بحق

ویب ڈیسک: لکی مروت کے علاقے جابو خیل میں داماد کی فائرنگ کا واقعہ، ذرائع کے مطابق فائرنگ سے داماد نے سسر اور سالے کو قتل کر دیا۔ واقعہ مستورات تنازعے پر پیش آیا۔ جابو خیل میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک سالہ زخمی بھی ہوا ہے جبکہ لاشیں اور زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ داماد کی فائرنگ سے پیش آنے والے واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی فوری رہائی کا حکم دے دیا