چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی عدم پیشی کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ امجد پرویز بیماری کے باعث پیش نہ ہوسکے۔
امجد پرویز کے معاون وکیل نے عدالت سے کہا کہ پچھلے 8 ماہ سے ہم نے التوا نہیں مانگا، ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سزا معطلی کی درخواست اب کروشل سٹیج پر ہے، 15 سے 20 منٹ میں دلائل مکمل ہوجانے تھے، ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا، ہم اس کو پیر تک ملتوی کرتے ہیں اور اگر کوئی نا بھی آیا تو فیصلہ کردیں گے۔
اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک شخص 20 روز سے جیل میں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید تین دن اندر رکھیں گے؟ بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: اعظم خان کا عدالت میں دیا بیان سامنے آگیا