ماہ نور چیمہ

پاکستانی طالبہ نے آئی کیو لیول میں آئن سٹائن کو بھی مات دیدی

ویب ڈیسک: برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق 16 برس کی ماہ نور چیمہ نے برطانیہ سمیت دنیا بھرمیں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی کیو لیول امتحان میں آئن سٹائن کو بھی مات دیدی، ماہ نور نے او لیول امتحان میں 10 مضامین سکول سے اور 24 پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیے اور تمام میں اے سٹار گریڈ حاصل کرلیے۔
ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئن سٹائن سے بھی زیادہ ہے۔ مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا سکور 161 رہا ہے۔ وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔ آئن سٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا سکور بھی 160 ہوگا۔ واضح رہے کہ ماہ نور کے والدین عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ فیملی 2006 میں برطانیہ منتقل ہوئی تھی۔ ماہ نور کی دلچسپی طب کے شعبے میں ہے وہ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دنیاکے مختلف ممالک میں یوم عاشور کے جلوس اورنوحہ خوانی