شاہ محمود قریشی جسمانی ریمانڈ

شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع

ویب ڈیسک: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم ہونے والی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی بند کمرے میں سماعت کی جس سلسلے میں ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا، عدالت میں شاہ محمود قریشی کی طرف سے سینئر وکیل شعیب شاہین جبکہ ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے۔
سپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر جلسے میں لہرایا جبکہ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ سائفر کی کئی کاپیاں ہوسکتی ہیں۔ دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ بطور وزیر خارجہ سائفر کو وزارت خارجہ کو بھیج دیا اور انہوں نے سائفر چوری نہیں کیا۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی شعیب شاہین نے مخالفت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے اس میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں:  صنم جاوید اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس منتقل