آرمی چیف پاکستان کی قربانیوں

پاکستان کی قربانیوں کا ادراک عالمی برادری کو کرنا چاہئے، آرمی چیف

ویب ڈیسک: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرنا چاہئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طلباء کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اور فوج کے امن و استحکام کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ انٹرایکٹو سیشن کے دوران آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کے مسائل اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کے کردار پر بات کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وفد کے شرکاء کو پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر روشنی ڈالی اور اس کی جغرافیائی حیثیت بدلنے پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے آرمی چیف سے تعمیری بات چیت پر شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کو دیکھیں۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوط کردار ادا کر رہا ہے، عالمی برادری کو پاکستان کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ کی خواہش کا اظہار