جج ہمایون دلاور تنزلی

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایون دلاور کی تنزلی

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے جج ہمایون دلاور کی تنزلی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایون دلاور کو او ایس ڈی بناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ہمایون دلاور کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک