نوشہرہ فائرنگ

متھرا، غیرت کے نام پر شہری اغواء کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: تھانہ متھرا کے علاقے میں غیرت کے نام پر شہری کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے قتل میں ملوث ملزموں کو ٹریس کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم نے قتل کو مستورات تنازعہ کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ سنگین خان ولد معتبر کو اغواء و قتل کرنے کے بعد اسکی نعش فیروز پور نہرمیں پھینک دی گئی تھی۔
پولیس نے مشکوک افراد سے بھی پوچھ گچھ کے دوران ملزموں کو ٹریس کر کے مرکزی ملزم ذیشان ولد عرفان سکنہ فیروز پورکو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول سنگین خان کو اس کی بیوی کا مقتول کیساتھ مبینہ طور پر تعلق کی بناء پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کے بعد قتل کر کے نعش نہر میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا، ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ دیگر شریک ملزموں بخت نواز اور نور محمد کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چار روزہ میچ پاکستان شاہینز کے نام، بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست