بچے جنسی زیادتی

6 ماہ میں یومیہ 12 بچے جنسی زیادتی کا شکار

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 6 ماہ کے دوران 2 ہزار 217 واقعات کے تناسب سے یومیہ 12 بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات جنوری سے جون تک رپورٹ ہوئے ہیں اس دوران 1207 لڑکیوں اور 1020 لڑکوں پر جنسی تشدد ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادی کے 14 واقعات ہوئے ہیں اور ایک واقعہ میں ایک بچی کو ونی کیا گیا ہے۔ بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں پر 6 ماہ کے عرصہ میں 1648 بچے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں 314 بچے، بلوچستان میں 24 اور اسلام آباد میں 161 بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بھی 6 مہینوں کے دوران 74 بچے جنسی تشدد سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 4 بچے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بچوں کو کام کی جگہوں پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا لہولہان،وزیردفاع زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں : بیرسٹر سیف