ہزارہ موٹروے ٹریفک حادثہ

ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ویب ڈیسک: ہزارہ موٹروے ہاتھی میرا گاوں کے قریب ٹویوٹا ہائی ایس حادثے کا شکار ہوگئی، ذرائع کے مطابق حادثہ ٹویوٹا ہائی ایس کا ٹائر کھل جانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی پل سے نیچے جا گری، ذرائع کے مطابق گاڑی میں 13 افراد سوار تھے جن میں دو عورتوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی جبکہ 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی حرکت میں آ گئی اور چار ایمبولینسز بمعہ میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ان کے علاوہ جاں بحق افراد کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے مرغیوں کی درآمد بند، بنوں میں کاروبار متاثر