ادویات کی قلت

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پر حکومت کا نوٹس

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔ نگران حکومت نے ادویات کی قلت کی شکایات موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نام مراسلہ ارسال کر دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام ہیلتھ سینٹرز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ادویات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ مراسلے میں ہسپتالوں میں ادویات سے متعلق رپورٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا کا گورنر کو ہتک عزت کا نوٹس