ہری پور آپریشن

ہری پور میں آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کی تحصیل غازی خالو کے مقام پر مقامی افراد اور میڈیا کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ کا فوری ایکشن، تفصیلات کے مطابق عوام اور میڈیا کی جانب سے تحصیل غازی میں متعدد مقامات پر آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی جس پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن کی جانب سے محکمہ مال اور تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن غازی بمعہ پولیس عملہ تحصیل غازی سے ملحقہ دیہات خالو،عیسیٰ درہ میں قائم کی جانے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ غازی، خالو، عیسیٰ اور تحصیل غازی کے متعدد دیہاتوں میں آبی گزر گاہوں پر تجاوزات قائم کر لی گئی ہیں جو کسی بھی وقت سیلاب کی صورتحال کے باعث نقصانات کا باعث بن سکتی ہیں جس پر نالے سے تجاوزات کو ہٹایا گیا تاکہ بارشوں کے دوران پانی کا بہاو آسانی سے ممکن ہو اور کسی قسم کے نقصان کا کوئی اندیشہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس میں ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ کو بھی طلب کرینگے