شاہ رخ اور امیتابھ بچن

شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

ویب ڈیسک: شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کیساتھ 17 سال بعد بڑی سکرین پر واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ بالی ووڈ پر لمبے عرصے تک راج کرنے والے دو بڑے نام امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے شائقین عرصہ سے انتظار میں تھے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کنگ خان نے بگ بی کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنے لئے باعث فخر قرار دیدیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میرے لئے ایک یادگار لمحہ ہوگا کہ 17 سال بعد بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کیساتھ کسی پراجیکٹ پر ایک ساتھ کام کروں اور اب بھی پہلے کی طرح وہ مجھے شکست دیدیں گے لیکن ابھی انہوں نے اس پراجیکٹ کا نام نہیں بتایا لیکن شائقین دونوں سپر سٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے عرصہ سے بے تاب ہیں جن کی یہ خواہش شاہ رخ خان پوری کرنے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی، مزید 37 شہری شہید