چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی

سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج ہو جائیگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ امید ہے آج سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ ہو جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کر رہا ہے۔ سماعت شروع ہوئی تو بیرسٹر علی ظفر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا امید ہے کہ آج تو سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے سزا معطلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس کیا جانا ضروری ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ شکایت تو الیکشن کمیشن نے فائل کی تھی ریاست نے نہیں، ٹرائل کورٹ میں آپ نے یہ بات نہیں کی، آپ پہلی بار یہ کہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیرو :مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23افراد ہلاک