پی ٹی آئی عبوری ضمانت

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق 3 اراکین اسمبلی فضل محمد، فضل شکور اور خالد خان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست منظور، عدالت نے 20 ستمبر تک توسیع کر دی۔ سابق اراکین اسمبلی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت اینٹی کرپشن جج بابر علی نے کی۔ اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر اینٹی کرپشن نے غیر قانونی بھرتیوں کا الزام لگایا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ملزمان کا ریکارڈ پشاور ہائی کورٹ میں موجود ہے، عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ آئندہ تاریخ دی جائے۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے تینوں سابق اراکین اسمبلی فضل محمد، فضل شکور اور خالد خان کی جانب سے عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست پر 20 ستمبر تک توسیع دیدی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام