ایبٹ آباد کیبل کاریں سیل

ایبٹ آباد، حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر 15 کیبل کاریں سیل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں اور گلیات میں ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 3 روز کے دوران کم از کم 15 کیبل کاروں کو خراب صورتحال اور مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے)، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی اینڈ ڈبلیو) اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ معائنے کے دوران معیاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیبل کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تحصیل حویلیاں میں پونا، ہرلان اور سیتورا جبکہ تحصیل کوکل برسین سمیت دیگر مقامات پر کیبل کاروں کو سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنرز اپنے متعلقہ علاقوں میں تکنیکی ٹیموں کے ہمراہ سائٹ کے دورے کر رہے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی کیبل کار کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ریاست مخالف پراپیگنڈے پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ