خیبرپختونخوا زلزلہ

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ، شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، شبقدر، مہمند، پشاور، مردان اور اٹک سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 184 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے بعد زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مسقط واقعے میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق