دریائے ستلج میں سیلاب

دریائے ستلج میں سیلاب، ہزاروں ایکٹر رقبہ متاثر

ویب ڈیسک: دریائے ستلج میں سیلاب آنے سے دیہات اور ہزاروں ایکڑ فصلیں متاثر ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب کے دوران 8800 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پاکپتن میں 52 فلڈ ریلیف سینٹرز سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں اور اب تک 19 ہزار 443 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3136 متاثرین کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور 8910 سیلاب متاثرین کو کھانا مہیا کیا گیا جبکہ 15 ہیلتھ کیمپس میں 3049 افراد کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔ فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائے ستلج کی 75 کلومیٹر طویل دریائی پٹی میں ہزاروں ایکٹر رقبہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے، سیلابی ریلوں سے 76 گاؤں اور 18 دیہات کا سو فیصد رقبہ زیر آب آ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنکاک میں ہوٹل کے کمرے سے 6سیاحوں کی لاشیں برآمد