کرک ڈی ایس پی جاں بحق

کرک، اشتہاری ملزمان سے فائرنگ تبادلہ میں ڈی ایس پی جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع کرک میں شاہ سلیم پولیس اور اشتہاری ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی ایس پی انچارج رحمان اللہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کو پشاور ریفر کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی وہ شہادت کا جام نوش کر گئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق پولیس آفیسر کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لئے ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب اشتہاری ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد فوار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یاد رہے کہ تھانہ شاہ سلیم پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تحریک التوا جمع