مردان احتجاجی مظاہرہ

مردان، بھاری بجلی بلوں کیخلاف عوامی جرگہ کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، عوامی جرگے نے بھی اس سلسلے میں کالج چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوران احتجاج نگران حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
عوامی جرگہ کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کے دوران نوشہرہ روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے اور مطالبات درج تھے، مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے لوگ زیورات تک بیچنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی بل جمع کرنا عوام کے بس سے باہر ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کا ایجنڈہ نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس مشیر عالم کےبعدجسٹس مقبول کی بھی ایڈہاک جج بننےسےمعذرت