قومی مارشل آرٹ

قومی مارشل آرٹس چمپئن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی چمپئن مارشل آرٹ فائٹر سلیم آفریدی جاں بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق سلیم آفریدی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقتول کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی، ان کا تعلق قوم برقمبر خیل سے ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت