خزانہ پولیس فائرنگ

لکی مروت میں پولیس کی موبائل گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے تھانہ پیزو کی پولیس موبائل گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے دو اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں بشیر خان اور سیف علی خان شامل ہیں جبکہ پولیس اہلکار عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ زخمی ہو گئے ہیں، یاد رہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی پولیس گاڑی معمول کی گشت پر تھی، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت