شاہ رخ خان جوان

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم جوان کا پوسٹر برج خلیفہ پر روشن

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنیوالی فلم جوان کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کی تشہیر کیلئے کوششیں بھی شروع کر دی گئی ہیں، فلم میں شاہ رخ خان اور نین تھارا مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے۔ متحدہ عرب امارات کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر فلم کا پوسٹر شیئر کر کے شائقین کی خوشی دوبالا کر دی گئِی ہے۔
شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر برج خلیفہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ تحریر کی ہے کہ جوان کی خوشیوں میں میں شائقین کو شریک نہ کروں یہ ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ برج خلیفہ 31 اگست کو رات 9 بجے تک ہماری خوشیاں دوبالا کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ یہ فلم کنگ خان کی ساؤتھ فلمساز ایٹلی کے ساتھ پہلا اشتراک ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم میں نین تھارا کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے ساتھ ساتھ وجے سیتھوپتی بھی اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم: حکومت کافضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کا دعویٰ