ریلیف پلان تیار

بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا حکومتی پلان تیار

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کے لیے پلان تیار کر لیا گیا ہے، پلان کل کابینہ میں پیش کیا جائے گا جس کے چیدہ چیدہ نکات سامنے آگئے ہیں۔ پلان کے مطابق 300 یونٹ تک صارفین کو سلیب بینیفٹ دیئے جانے کا امکان ہے، سلیب بینیفٹ گزشتہ 6 ماہ کی ریڈنگ پر دیا جائے گا۔ گزشتہ 6 ماہ میں استعمال کئے گئے یونٹ موجودہ یونٹ سے کم ہوئے تو ریلیف ملے گا۔ بجلی صارفین کے بھاری بلوں کو تین اقساط میں وصول کرنے کی تجویز بھی پلان کا حصہ ہے، بلوں کا کچھ حصہ موسم سرما میں بقایاجات کی صورت میں لیا جائے گا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیکسز میں کمی کرنے کا بھی امکان ہے، بلوں پر لاگو ٹیکس قائم رہیں گے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے لئے وزارت خزانہ اور نیپرا سے رائے لی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے،فچ رپورٹ