ڈالر روپے

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں مندی

ویب ڈیسک: ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری روز کے آغاز پر انٹربینک میں 20 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 302 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ ڈالر کا بھاؤ ایک روپے مہنگا ہو کر 301 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا یوں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی یہ سب سے ہائی قیمت ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ٹریڈنگ کی شروعات پر منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 201 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 277 پر آگیا ہے جبکہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کی حکومت گراؤتحریک شروع کرنے کی دھمکی