سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے حوالے سے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاری کر دیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ ٹرائل کورٹ کی سنائی گئی 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے۔ تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے زبانی طور پر مختصر فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان،بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس میں مزید ریمانڈ منظور