گرفتار نوجوان جاں بحق

چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان رہائی کے بعد جاں بحق

ویب ڈیسک: چوری کے الزام میں 4 دن قبل گرفتار ہونیوالا ضلع سوات کا رہائشی نوجوان جیل سے رہائی کے بعد جاں حق ہو گیا جس کی لاش مٹہ چوک میں رکھ کر لواحقین نے بھرپور احتجاج کیا۔ اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ ثناء اللہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اس دوران نوجوان پر پولیس نے تشدد کیا تھا جس کی وجہ سے وہ آج وفات پا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان جب جیل سے رہا ہوا تو اس کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔ لواحقین نے اس سلسلے میں حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کیوں جاں بحق ہوا ہے اس بارے میں تفتیش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کو 27 نشستیں ملنے کا امکان