بنوں بورڈ نتائج

بنوں بورڈ کے نتائج مسترد، طلبہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بنوں بورڈ کے حالیہ نتائج کیخلاف طلبہ نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں بورڈ نے انتہائی سخت چیکنگ کی ہے، طلبہ نسیم اور سلمان نے کہا کہ بنوں بورڈ طلباء کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے، بنوں بورڈ کے طلباء کا تعلیمی کیریئر تباہ کیا جارہا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ کم مارکس دے کر طلبہ کو پری میڈیکل اور انجینئرنگ سے دور کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ نتائج 22 ہزار 481 طلبہ کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلبہ نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ذاہد اکرم درانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے طلباء کیساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیا جائے لیکن اگر جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

مزید پڑھیں:  چمکنی تا حیات آباد جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری