نوشہرہ فائرنگ

نوشہرہ میں فائرنگ، دو افراد موقع پر جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے نواحی علاقے خیشگی بالا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ فاروق ساکن خیشگی اور 25 سالہ عبد اللہ ساکن پشاور شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام